روہڑی میں نویں محرم کے پانچ سو سالہ قدیمی تاریخی نو ڈھالہ کربلا معلی ماتمی جلوس میں شرکت کیلئے عزاداروں کی آمد٬ پولیس و رینجرز انتظامیہ کے سخت حفاظتی اقدامات

پیر 10 اکتوبر 2016 15:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) روہڑی میں نویں محرم کے پانچ سو سالہ قدیمی تاریخی نو ڈھالہ کربلا معلی کے ماتمی جلوس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے عزاداران کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ٬ شمع گل کے نام سے نکالاجانیوالا یہ ماتمی جلوس پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریبا چار بجے نکالا جارہا ہے٬ اس موقع پرپولیس و رینجرز انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں٬ حفاظتی نقطہ نظر سے مقررہ داخلی راستو ںکے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر سڑکوں علاقوں کو خاردار تاروں اور دیگر رکاوٹوں سے بند کر دیا گیا ہے٬ جہاں پولیس اور رینجرز کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں٬ مختلف داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا کر لوگوں کو گزارا جا رہا ہے٬ محرم الحرام کے قدیم تاریخی ماتمی جلوس میں شرکت کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے عزاداران حسین ؓ کی آمد کا سلسلہ 8محرم الحرام سے شروع ہوگیا تھا٬کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ماتمی جلوس کی گزرگاہ کے راستوں کی جانب جانیوالے سڑکوں داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے٬ پولیس رینجرز کے علاوہ سول ڈیفنس رضا کاروںاور مختلف اسکاؤٹس تنظیموں کے رضا کاروں نے سیکورٹی انتظامات کی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں٬ کربلا ماتمی جلوس کے حوالے سے روایات کے مطابق پانچ سو سالہ قدیم جلوس بزرگ صدر الدین شاہ بادشاہ کے اولاد میں شامل المعروف مور شاہ کو خواب میں حضرت امام حسین ؓ کی ہدایت کے موجب نکالا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ماتمی جلوس میں شبیہ ماتم شروع کیا جاتا ہے تو روشنی بند کر دی جاتی ہیں جس کے باعث اسے شمع گل کا نام دیا گیا ۔