فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چاہیں٬سید خورشید احمد شاہ

پیر 10 اکتوبر 2016 15:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جمہوری پارلیمانی نظام میں پارلیمنٹ کو اہمیت حاصل ہے٬ فیصلے روڈ سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چاہیں اور فیصلے سڑکوں پر ہونے لگیں تو پھر پارلیمنٹ کی کیا ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میںمیڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا٬ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو عالمی طور پر تنہا کرنے کی کوششیںکر رہا ہے ٬ مضبوط خارجہ پالیسی کے زریعہ ان کوششوں کو ناکام بنا یا جا سکتا ہے٬ انہوں نے کہا کہ مائنس ون فارمولہ 70کی دھائی سے سنا آرہا ہے تاہم اس بات کا فیصلہ عوام کرتے ہیں٬ کسی کے کہنے سے کوئی مائنس نہیںہوتا۔

انہوںنے کہا کہ ایک جماعت بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں سے خوفزدہ ہے بلاول بھٹو اسمبلی آئے اور پارلیمنٹ میں گفتگو کی پھر سیاستدانوں اور پارٹی رہنمائوں سے بھی ملے۔ سیاسی سرگرمیوں سے وہ جماعت خوف میں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ محب وطن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :