وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات
نیشنل سکیورٹی کمیٹی سے متعلق شائع ہونیوالی انگریزی اخبارکی خبرپراظہارتشویش،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد جاری رکھنے پراتفاق،وزیراعظم نے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔اعلامیہ ایوان وزیراعظم
سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 15:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : وزیرا عظم محمد نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ایوان وزیراعظم میں ملاقات ہوئی،جس میں سکیورٹی معاملات اور قومی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس بھی ہوا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر بھی شریک تھے۔
اجلاس میں علاقائی سکیورٹی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت بھارتی جارحیت کے بعد ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کمیٹی سے متعلق انگریزی اخبار میں شائع من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ انگریزی اخبار نے خبر شائع کرنے سے قبل صحافتی اصولوں کی پیروی نہیں کی گئی ۔
اس خبر کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو سکیورٹی امور پر افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں۔ ایسا کر کے قومی مفاد کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ لہٰذا میڈیا کو چاہئیے کہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے ، وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس خبر پر تشویش کا اظہار کوتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا جبکہ ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور حکومتی ادارے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق شرکا نے اتفاق کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف فوج اور خفیہ ادارے اپنی کارروائیں جاری رکھیں گے ، جبکہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی اتفاق رائے سے عملدرآمد جاری رکھیں گے ۔ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھیں گے جو تمام فریقین کے مکمل اتفاق سے بلاامتیاز اور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.