لاہور چڑیا گھر کا خالی پنجروں کو آباد کرنے کا فیصلہ٬ اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ کی مالیت سے نئے جانور خریدے جائیں گی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہور چڑیا گھر کا خالی پنجروں کو آباد کرنے کا فیصلہ اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ کی مالیت سے نئے جانور خریدے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے جانوروں کی خریداری اور موجودہ جانوروں کی پیئرنگ کا معاملہ کئی سال سے کھٹائی کا شکار ہے لیکن اب لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے ویران پنجروں کو آباد کرنے اور اکیلے زندگی گزارنے والی جانوروں کی پیئرنگ کا بیرا اٹھا لیا ہے نئے جانوروں کے لیے اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ کی مالیت سے زرافہ ٬ لاما ٬ لیڈی ایمرٹس فیزنٹ ٬ افریقن گرے پیرٹ ٬ کران کرین اور ریا سمیت آٹھ نئے جانور اور پرندے خریدے جائیں گے ٬ دیگر بائیس جانوروں کی پیئرنگ بھی مکمل کروائی جائے گی لاہور چڑیا گھر کے نئے جانور خریدنے کے اقدام پر بچے بھی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ پرانے جانوروں کے ساتھ اب نئے جانور دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :