قومی ہیرو شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھیلانے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 10 اکتوبر 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان قومی ہیرو شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھیلانے کا مطالبہ کرتا ہے اُنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور نہ صرف کرکٹ کے شائقین پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے شاہد آفریدی الوداعی میچ کھیلنے کے مستحق ہیں انہیں نے دو دہائیوں تک ملک کی نمائندگی کی ہے کرکٹ کے میدان سے انہیں عزت و وقار کے ساتھ رخصت کیا جانا چاہیے باوقار قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو سر آنکھوں پر بٹھاتی ہیں اور ملک کے لئے اُن کی خدمات کو سراہتی ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ 15 رکنی اسکوارڈ میں شامل کرنے کی بجائے 16 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کر کے غلط مثال قائم کر رہا ہے جو آفریدی جیسے سینئر کھلاڑی کے شایان شان نہیں۔