مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں صدیق الفاروق کے جواں سال بیٹے ٬ برہان مظفر وانی سمیت کشمیری شہداء کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 10 اکتوبر 2016 14:50

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جانبازوں‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق کے جواں سال بیٹے اور برہان مظفر وانی سمیت کشمیری حریت پسند شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پیر کو یہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جانبازوں اور برہان مظفر وانی سمیت کشمیری حریت پسند شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر فاتحہ خوانی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :