سوات کی طالبہ حدیقہ بشیر کو بین الاقوامی ایوارڈ ’’امن کا سفیر‘‘دیدیا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 14:40

سوات کی طالبہ حدیقہ بشیر کو بین الاقوامی ایوارڈ ’’امن کا سفیر‘‘دیدیا ..

تائپے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ایک نو عمر طالبہ حدیقہ بشیر ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ ’’امن کے سفیر‘‘ سے نوازا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایوارڈ ایک بین الاقوامی تنظیم ’’گارڈن آف ہوپ‘‘ کی طرف سے تائیوان میں منعقدہ تقریب میں دیاگیا۔

اس اعزاز کے لیے ایشیائی ممالک میں خواتین اور انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو پھر بین الاقوامی فورسز پر اس بارے میں آواز بلند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حدیقہ کے والد افتخار حسین نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پاکستان کے لیے بھی خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کے حصے میں یہ ایوارڈ آیا ہے٬ پاکستان کو امن کا سفیر بنایا گیا ہے۔

اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایک بیٹی اپنے باپ کا سر فخر سے اونچا کر دے اور اپنے ملک کے لیے نام کمائے اپنے ملک کی عزت کے لیے کام کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال حدیقہ بشیر کو امریکا کے سابق مایہ ناز باکسر محمد علی سے منسوب ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :