Live Updates

پاناما پیپرز کے حوالے سے عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی ہے٬ عمران خان یوٹرن لینے کے ماہر ہیں‘ عمران پچھلے دروازے سے وزیراعظم نہیں بن سکتی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کے حوالے سے عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی ہے٬ عمران خان یوٹرن لینے کے ماہر ہیں‘ وہ صرف وزیراعظم بننا چاہتے ہے لیکن پچھلے دروازے سے وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو نئے پاکستان کا جھانسہ دیا٬ 35 پنکچرز کی باتیں جھوٹ نکلیں٬ خیبر پختونخوا میں احتساب کا قانون تبدیل کردیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں نے استعفے دیئے٬ عمران خان بتائیں خیبر پختونخوا میں نیب کیوں آزاد نہیں اُنہوں نے پاناما پیپرز کے حوالے سے کہا کہ آئی سی آئی جے نے اپنی ویب سائٹ سے وزیر اعظم کا نام ہٹایا اور اس حوالے سے وضاحت بھی پیش کی٬ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے٬ تحریک انصاف میں عمران خان کی ذاتی پسند نا پسند چلتی ہے٬ عمران خان نے اپنی جماعت کو تباہ و برباد کردیا٬ عمران خان نے جھوٹ بولنے کی انتہا کردی ہے٬ وہ مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور ان سے پوچھے گئے سوالات کے جواب نہیں دے رہے۔ وہ اداروں کو لعن طعن کرنا چھوڑ دیں‘ درحقیقت وہ خود اداروں کا سامنا نہیں کر پا رہے۔ دانیال عزیز نے عمران خان کو قلابازی خان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 30 اکتوبر کو ہونے والا ڈرامہ محض ڈھکوسلا ہے اسے بے نقاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات