21سالہ خوبصورت ترین لڑکی، مگر اصل میں ہے لڑکا

پیر 10 اکتوبر 2016 14:22

21سالہ خوبصورت ترین لڑکی، مگر اصل میں ہے لڑکا

لندن:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): 21 سالہ نوجوان رچرڈ شیفئر جو کہ ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ بھی ہے ۔اپنے آپ کو مختلف خوبصورت خواتین کاروپ دھارنے میں مشہور ہے ۔ اس نے پچھلے کچھ عرصے میں اپنے آپ کو یورپ کے مشہور کریکٹرز سنو وائٹ ، سنڈریلا بننے کے لیے میک اپ کا استعمال کیا ہے ۔ متعدد لوگ اس کو دیکھتے ہیں دھوکہ کھا جاتے ہیں ۔ مگر ان کی حیرانگی کی انتہا نہیں رہتی جب ان کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک 21سالہ نوجوان ہے ۔

رچرڈ نے ڈیزنی پرنسز کا میک اپ کر کے اپنی تصاویر بنانے کا سلسلہ چار سال پہلے شروع کیا تھا۔ اس کا کہناتھا کہ اس بڑی خوشی ہوتی ہے ، جب لوگ اسے ڈیزنی پرنسز کہہ کر بلاتے ہیں۔ میک اپ کرنے کے بعد رچرڈ اپنے ہی کپڑوں کا انتخاب کر تاہے ۔ ڈیزنی پرنسز کے کپڑوں کی طرح کے ہی کپڑے پہن کر تصاویر بنوانا اس کا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے۔

(جاری ہے)

شہزادی کی طرح گھومتے ہوئے اس بڑا مزہ آتا ہے ۔

اس کا وزن تقریباََ ڈیزنی شہزادی کی جتنا ہی ہے ۔ اس کا مزید کہناہے کہ جب اسے محسوس ہو ا ہے اس کا وزن بھی ڈیزنی شہزادی کی جسامت جتنا ہی ہے تو اس نے میک اپ شروع کر دیا جس کے بعد پہلی دفعہ جب تصویر بنوائی تو اسے خود بھی یقین نہیں آیا تصویر میں کیاہے ۔ اس کی ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہیں گے کہ وہ واقعی ایک شہزادی ہی لگتاہے ۔