Live Updates

عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے سیشن عدالت میں درخوست دائر

پیر 10 اکتوبر 2016 14:01

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے لاہور کی سیشن عدالت سے رجوع کر لیا گیا ۔ عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار مزدور رہنما شیخ مظفر نے دائر کی گئی درخواست میں پولیس کی جانب سے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کرکے عمران خان نے لوگوں کو بغاوت پر اکسایا ہے جس پر ان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پولیس تھانہ سمن آباد کو درخواست دی لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعدپولیس تھانہ سمن آباد سے 15 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :