ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون٬4 اشتہاری ملزم گرفتار

پیر 10 اکتوبر 2016 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایف آئی اے نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا٬ درجنوں پاسپورٹ اور جعلی ویزے بھی برآمد کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کے مطابق ایف آئی اے کا وزارت داخلہ کے احکامات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کو مطلوب چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈاکٹر عثمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد افتخار ٬ عبدالمجید ٬ محمد اعظم اور شفقت مجید شامل ہیں جو اب تک متعدد افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوا چکے ہیں۔ملزمان نے جن افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا ان سے لاکھوں روپے ہتھیا بھی چکے ہیں۔