باجوڑ ایجنسی میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ٬ 2اہلکار زخمی

پیر 10 اکتوبر 2016 13:50

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) باجوڑ ایجنسی کے علاقہ گڑی گال خور میں لیویز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 2اہلکار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گڑی گال خور میں لیویز کے گاڑی کو معمول کی گشت پر تھی کی کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے اڑ گیا ٬ْریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :