افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے بنائے گئے وی آر سی سنٹر کل بند رہیں گے

پیر 10 اکتوبر 2016 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)عالمی ادارہ برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر کے پاکستان میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے بنائے گئے وی آر سی سنٹر 11 بروز منگل٬ 12 اکتوبر کو تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر سے جاری بیان کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر یو این ایچ سی آر کے وی سی آر سنٹر وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کیلئے بروز منگل و بدھ کو دو روز کیلئے بند رہیں گے۔ مہاجرین بھی زحمت سے بچنے کیلئے پشاور میں فون نمبر 091-2602091 پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔