سرگودھا میں سٹون کرشنگ کے دوران مزدوروں پر پہاڑی تودہ آگر ا ٬ 2افراد جاں بحق ٬2زخمی

مرنے والے مزدوروں کی شناخت رحمت الہی اور عمر زیب کے ناموں سے ہوئی ہی

پیر 10 اکتوبر 2016 13:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) سرگودھا کے علاقے 126میں پہاڑوں پر کام کرنے والے مزدوروں پر تودہ آگرا ۔اطلاعات کے مطابق سرگودھا کے پہاڑی علاقے میں سٹون کرشنگ کے دوران مزدوروں پر پہاڑی تودہ آ گرا جس کے نتیجے میں 2مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 5مزدورپہاڑوں پر کا م کر رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ گر گیا تاہم ملبے تلے دبنے سے 2مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ٬ حادثے میں تین مزدور زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام دن بھر جاری رہا ذرائع کے مطابق مرنے والے مزدوروں کی شناخت رحمت الہی اور عمر زیب کے ناموں سے ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :