Live Updates

طاہر القادری اور عمران خان حکومت کے خلاف لندن میں سازش کا منصوبہ تیار کررہے ہیں ٬ْ دونوں کوکچھ حاصل نہیں ہوگا ٬ْ طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے ٬ْ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایک بھی دکان بند نہیں ہوگی ٬ْ انٹرویو

پیر 10 اکتوبر 2016 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان حکومت کے خلاف لندن میں سازش کا منصوبہ تیار کررہے ہیں ٬ْ دونوں کوکچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری موجودہ حکومت کے خلاف لندن میں سازش کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں تاہم اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے سربراہان نے 2014ء میں بھی ایک سازش تیار کی تھی تاہم انہیں اس وقت بھی کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج اور وفاقی دارالحکومت کو بند کرنا چاہتی ہے جس سے ملک کو معاشی طور پر نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلایا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایک بھی دکان بند نہیں ہوگی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان احساس محرومی کا شکار ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ عام انتخابات میں وہ اقتدار میں نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں نے قومی اداروں پر حملے کئے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت اور پارلیمنٹ کی عمارتوں پر دھاوا بولا جس سے دنیا میں ملک کا وقار مجروح ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات