Live Updates

الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا ٬ْ پاناما لیکس پر وزیراعظم کیخلاف درخواستیں مسترد کی جائیں ٬ْ وکیل وزیر اعظم

پاناما لیکس سے متعلق تمام درخواستیں مماثلت رکھتی ہیں٬ تمام درخواستوں پر اعتراضات کو اکٹھا ہی سنیں گے ٬ْ چیف الیکشن کمشنر سماعت دو نومبر کو ہوگی ٬ْ کوشش کریں گے اعتراضات پر دلائل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں ٬ْسماعت کے دور ان اسپیکر کی جانب سے عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا٬ ریفرنس اور درخواست کو منسلک کر کے ایک ساتھ سماعت کرلی جائے ٬ْ وکیل عمران خان

پیر 10 اکتوبر 2016 13:40

الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا ٬ْ پاناما ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا لہذا پاناما لیکس پر وزیراعظم کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کی جائیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ پاناما لیکس سے متعلق تمام درخواستیں مماثلت رکھتی ہیں٬ تمام درخواستوں پر اعتراضات کو اکٹھا ہی سنیں گے ٬ْسماعت دو نومبر کو ہوگی ٬ْ کوشش کریں گے اعتراضات پر دلائل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں۔

پیر کو چیف الیکشن کمیشن جسٹس کی سربراہی میں پانامالیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے وزیراعظم نواز شریف٬ شہباز شریف٬ اسحاق ڈار اور حمزہ شہباز کیی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا ٬ْپیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں وزیراعظم کے جواب کی کاپی فراہم نہیں کی گئی ٬ْ وزیر اعظم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن پہلے درخواستوں پر سماعت کے اختیار کا فیصلہ کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے وکیل نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ انہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم کو کام کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی ٬ْالیکشن کمیشن کے حکم کے برعکس وزیراعظم کی جانب سے جواب دائر نہیں کیا گیا٬ جس پر وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں اب تک کوئی نوٹس نہیں ملا ٬ْ وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا٬ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر وزیراعظم کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کرے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق تمام درخواستیں مماثلت رکھتی ہیں٬ تمام درخواستوں پر اعتراضات کو اکٹھا ہی سنیں گے٬ چیف الیکشن کمشنر نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے اعتراضات پر دلائل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں۔دوسری جانب دیگر کیسز کی بھی سماعت ہوئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کی بشریٰ گوہر نے پی ٹی آئی کے سینیٹر لیاقت ترکئی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی استدعا کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا آپ باقی فورمز پر بھی ایسی درخواست کرتی ہیں٬ ہمارے پاس اور بھی کیسز ہیں جن کے لئے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

عمران خان کی نااہلی سے متعلق شاہ نوازڈھلوں کی درخواست کی سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج نہیں کیا٬ ہم سامنا کرنے کو تیار ہیں ٬ْاسپیکر کی جانب سے بھی عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا٬ اسپیکر کے ریفرنس اور درخواست کو منسلک کر کے ایک ساتھ سماعت کرلی جائے۔ بعد ازاں سماعت کریں ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی دو نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات