پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، ایک ہزار کلو گرام حشیش ضبط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 13:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ہزار کلو گرام حشیش برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھُلے سمندر میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ہزار کلو گرام حشیش برآمد کر کے ضبط کر لی گئی ہے۔ ڈی جی رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے بتایا کہ ضبط کی گئی حشیش کی مالیت 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ ڈی جی رئیر ایڈمرل کا کہنا تھا کہ حشیش دو اسپیڈ بوٹس میں اسمگل کی جا رہی تھی جس میں سے ایک بوٹ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :