یوم عاشور پر تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوم عاشور کے موقع پر ہر حال میں اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں موجود رہیں اور لاء اینڈ آرڈر سمیت اخوت و یگانگت ٬ اتحاد بین المسلمین ٬ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مختلف مسالک کے افراد کے درمیان بھائی چارے کی فضا ء کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتا یا کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ہدائت نامہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کی پارٹی و ابستگیوں سے بالا تر ہو کر امن و امان کے قیام کیلئے ڈی سی اوز ٬ ڈی پی اوز ٬ امن کمیٹیوں کے ارکان اور دیگر متعلقہ ارباب اختیار سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی جگہ مذہبی منافرت کا کوئی امکان پیدا نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :