پبلک مقامات پر مذہبی تقاریر کی آڈیو وڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)حکومتی ہدایات کی روشنی میں یوم عاشور کے اختتام تک صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36اضلاع میں پبلک مقامات پر مذہبی تقاریر کی آڈیو٬ وڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام اضلاع کے ڈی سی اوز و ایڈ منسٹریٹرز ڈسٹرکٹ و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس کے توسط سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت عائد کی گئی پابندی کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ یوم عاشور کے اختتام تک ہوٹلوں ٬ بازاروں ٬مارکیٹوں ٬ چوکوں ٬ چوراہوں ٬ پارکوں اور عوامی ٹرانسپورٹ میں کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء کی اشتعال انگیز تقاریر کی آڈیو ٬ ویڈیو نہیں چلائی جائیں گی اور نہ ہی گھروں میں اونچی آواز میں مذہبی ٬ قابل اعتراض ٬ اشتعال انگیز تقاریر چلا کر کسی کی دل آزاری کی جا سکے گی۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ یوم عاشور کے اختتام تک امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ان احکامات پر سختی سے عملدر آمد کروایا جائیگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے سا تھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔