یوم عاشور کے عزاداری کے جلوسوں کے راستوں سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) فیصل آباد ڈویژ ن کے چاروں اضلاع فیصل آباد٬ جھنگ٬ ٹوبہ ٹیک سنگھ٬ چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میںیوم عاشور کے تعزیہ٬ ذوالجناح٬علم کے ماتمی جلوسوں کے راستوں سے تمام ناجائز تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 10محرم الحرام سے قبل تمام راستوں کو ہر لحاظ سے کلیئر کر دیا جائے ۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حکام اور تمام سٹی و ڈسٹرکٹ گورنمنٹس ٬ تمام ٹائونز انتظامیہ اور تحصیل میونسپل افسران کے نام جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ 10 محرم الحرام کو نکالے جانے والے تعزیہ ٬ علم ٬ ذوالجناح و دیگر ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والی تمام تجاوزات ہٹا کر نہ صرف عزاداری کے جلوسوں کے راستوں کو کلیئر کر دیا جائے بلکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر و مرمت ٬ صفائی ستھرائی٬ سیوریج سسٹم کی درستگی ٬ کھلے مین ہولوں پر ڈھکنے لگانے اور کھمبوں پر لٹکتی ہوئی بجلی کی خطرناک تاروں کو درست کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ تما م افسران پر واضح کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت ٬ کوتاہی٬ لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :