سٹی ٹریفک پولیس نے 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر شہرکے 8مقامات پر ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے 10 محرم الحرام بروز بدھ کے جلوسوں کے پیش نظرشہر کے 8مقامات پر ٹریفک کا داخلہ ممنوع قراردے دیا ہے جبکہ تمام ہیوی ٹریفک کو بھی بائی پاسوں سے گزارنے کا اعلان کیا گیا ہے نیزتمام طرح کی ٹریفک کو متبادل روٹس سے گزارنے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے بتایاکہ کوتوالی روڈچناب چوک سے چنیوٹ بازارچوک٬سرکلر روڈ چنیوٹ بازار چوک تا گمٹی چوک٬ریلوئے روڈ گمٹی چوک تا چارٹرڈ بینک چوک٬کارپوریشن روڈگمٹی چوک تا کارپوریشن موڑ٬امام بارگاہ روڈجھنگ بازارچوک تا کوٹھی طاہر شاہ چوک٬آٹھوں بازاروں بشمول چوک گھنٹہ گھر ٬عید گاہ چوک تا کوتوالی چوک اور ضلع کونسل چوک تا کچہری بازار چوک 10محرم الحرام کو مکمل طور پر ٹریفک کے داخلہ کیلئے ممنوع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مذکورہ تما م پوائنٹس پر جانے والی ٹریفک کو ڈائیورشن لگا کر روکا جائیگا جبکہ مذکورہ پوائنٹس پر ٹریفک کے داخلہ کی پابندی اختتام رش تک رہے گی۔انہوںنے بتایاکہ سٹی ٹریفک پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل روڈز کا تعین بھی کیا ہے جس کے مطابق جھنگ روڈ کی طرف سے آنے والی ایل ٹی وی ٹریفک بابر سینما چوک سے گورونانک پورہ موڑ سے کوٹھی طاہر احمد شاہ براستہ نشاط چوک اور جناح کالونی گیٹ جیل روڈ کی طرف جائیگی اسی طرح جھنگ روڈ سے آنے والی ٹریفک بابر سینما چوک سے راجباہ روڈ سے جھنگ بازار چوک سے ریلوے اسٹیشن چوک ٬ امین پور ر وڈ /نڑوالا روڈ سے آنے والی ٹریفک نشاط چوک سے کوٹھی طاہر شاہ چوک سے گورونانک پورہ موڑ سے ڈیری فارم سے بابر سینما چوک سے جھنگ روڈ٬جیل روڈ سے آنے والی ٹریفک عید گاہ چوک سے جناح کالونی چوک سے نشاط سینما چوک سے کوٹھی طاہر شاہ چوک سے گورونانک پورہ موڑ سے ڈیری فارم موڑ سے بابر سینما چوک سے جھنگ روڈ٬ جھنگ روڈ سے آنے والی ٹریفک کو بوہڑ چوک سے جانب پل بکر منڈی ڈائیورٹ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ جھنگ روڈ سے ٹریفک کو رسالہ روڈ سمن آباد کی طر ف ٬جڑانوالہ روڈ سے ایل ٹی وی ٹریفک کو چونگی جڑانوالہ سے جانب مچھلی فارم٬ مچھلی فارم ستیانہ روڈ سے جانب جڑانوالہ ٬ گیٹ ستیانہ سے ایل ٹی وی ٹریفک کو موڑ پہاڑی سے سیدھا مقبول روڈ کراس کرتے ہوئے اتحاد روڈ سے سمندری روڈ٬ موڑ ڈیری فارم تا نشاط سینما موڑ تک ٹریفک کو ڈائیورشن دینے کی صورت میں جھنگ روڈ سے شہر کی طرف آنے والی ٹریفک بوہڑ چوک سے بکر منڈی پل سے یاماہا چوک گلبرگ چوک کی طرف رواں دواں رکھاجائیگا ۔

انہوںنے بتایاکہ جیل روڈ کی طر ف سے آنے والی ٹریفک کو جنا ح کالونی گیٹ سے گلبرگ چوک سے یاماہا چوک سے پل بکرمنڈی سے بوہڑچوک تا بابر سینما چوک کی طرف موڑاجائیگا۔ مزید برآں امین پور روڈ سے جھنگ روڈ پر جانے والی ٹریفک کو تھانہ گلبرگ چوک سے یاماہا چوک سے بکر منڈی پل سے بوہڑ چوک یا ڈیری فارم موڑ سے بابر سینما چوک کی طرف چلایاجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ایچ ٹی وی ٬ایل ٹی وی بس٬ ویگن کیلئے بھی یوم عاشور کے موقع پر متبادل روٹس کا اجراء کیا گیا ۔

سی ٹی او نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ شہربھر میں ٹریفک کابہائو بھی متاثر نہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ تمام مجالس اور جلوسوں کے حوالے سے بہتر سے بہتر ٹریفک انتطاما ت بھی کیے جائیں۔انہوںنے شہریوں سے استدعا کی کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل روٹس سے آگاہ ٬انکا مناسب استعمال اور ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :