یوم عاشور کے روزتمام سرکاری ہسپتالوں میں عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتا یا کہ حکومتی ہدایا ت کی روشنی میں محکمہ صحت نے یوم عاشور کے روز تمام سرکاری ہسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایمر جنسی یونٹس اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بھی ضروری ادویات و سامان جراحی ذخیرہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عزاداری کے ماتمی جلوسوں کے دوران زنجیر زنی کرنے والے مومنین سمیت کسی بھی ایمر جنسی صورتحال میں عزادارا ن حسین ؑ کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتا یا کہ یوم عاشور تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے سرجنز ٬ فزیشنز ٬ بلڈ بینک سٹاف ٬ ٹیکنیشنز ٬ نرسز اور دیگر ضروری اہلکاروں کی چھٹیا ں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات کو مکمل رکھا جا سکے ۔ انہوںنے بتا یا کہ محکمہ صحت کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہیں گی تاکہ ضرورت پڑنے پر عزاداران کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :