یوم عاشور کے موقع پرکل اور پرسوں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقع پر۱ٓج9محرم الحرام بمطابق 11 اکتوبر بروزمنگل اور کل 10محرم الحرام بروز بدھ بمطابق 12اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے نیز سٹاک ایکسچینجز ٬ شیڈولڈ بینکس اور عدالتوں میں بھی تعطیل کااعلان کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ٬ سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز ٬ تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے یوم عاشور کے موقع پرمنگل اور بدھ کو بند رہیں گے نیز وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان اور سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ کے ذرائع نے بھی بتایاکہ منگل اور بدھ کو وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق تمام چیمبرز آ ف کامرس اور سٹاک ایکسچینجز بند رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔ مزید برآں لاہور ہائی کورٹ ٬ اس کے ذیلی بینچز ٬ ماتحت عدالتوں ٬ سیشن و سول کورٹس میں بھی منگل اور بدھ کو عام تعطیل کااعلان کیاگیا ہے جس کے باعث مذکورہ ایام میں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :