پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے محرم الحرام کے احترام میں سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 12:41

پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے محرم الحرام کے احترام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محرم الحرام کے احترام میں اپنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے محرم الحرام کے احترام میں تین روز کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو منسوخ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری تین روز تک کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے۔ ان کی آج بلوچستان کے رہنماؤں سے ملاقات بھی اس ضمن میں منسوخ کی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری 11 محرم الحرام سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کریں گے۔