لہڑی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی٬ایک دہشت گرد ہلاک

پیر 10 اکتوبر 2016 12:30

لہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے ضلع لہڑی میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق لہڑی کے علاقے ریلو گلاب میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ٬اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا٬ جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کے قبضے سے ایک سب مشین گن اور دو کلو بارود بمعہ تار برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :