Live Updates

سابق صدر آصف علی زرداری آج بھی جمہوریت دشمن عناصر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں، عمران خان آمروں اور جمہوریت دشمن عناصر کا لاڈلا رہا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نرگس فیض ملک کا بیان

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آج بھی جمہوریت دشمن عناصر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد آصف علی زرداری واحد شخصیت ہیں جو جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں نرگس فیض ملک نے کہا کہ عمران خان کو جمہوریت کا احساس اس لئے نہیں کیونکہ وہ آمروں اور جمہوریت دشمن عناصر کا لاڈلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان، باشعور اور جمہوریت پسند قیادت نے عمران خان کے اقتدار میں آنے کے خواب چکنا چور کر دئیے ہیں۔ نرگس فیض ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو چاہیے کہ عمران خان کی جگہ کسی باشعور اور عقلمند شخصیت کو آگے لائیں کیونکہ عمران خان صرف اپنی ذات کے اسیر ہیں۔ انہیں ملک اور جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کو اتوار کا دن ہے، سرکاری اداروں میں چھٹی کا دن ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کے شہریوں کو محصور کرنا چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات