وزیراعظم ہاؤس نے سلامتی اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:11

وزیراعظم ہاؤس نے سلامتی اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تردید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) وزیراعظم ہاؤس نے سلامتی اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تردید کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں وضاحت دی گئی ہے کہ روزنامہ ڈان کی خبر حقائق کے برعکس ہے۔ خبر کا مواد تخیل اور جھوٹ کا امتزاج ہے۔ خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مواد کی کسی نے تصدیق نہیں کی ۔

(جاری ہے)

خبر کی تصدیق نہ ہونے کا اقرار غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی کھلی مثال ہے۔ عالمی معیار کی آزادی اظہار کا مطالبہ کرنے والے رپورٹنگ میں معیار کو بھی مدنظر رکھیں ۔ آئی ایس آئی سمیت خفیہ ادارے ریاستی پالیسی کے مطابق کام کر رہے ہیں اور خفیہ ادارے صوبائی اور وفاقی سطح پر دہشت گردں کے خلاف قومی مفاد میں مصروف عمل ہیں ۔ واضح رہے کہ انگریزی اخبار کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ پیر کے روز ہونے والے قومی اسلامتی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :