ترکی کی دوستی اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،چیف ایڈوائزر ترک وزیر اعظم

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:48

لاہور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزرعمر فاروق قورقمازنے کہا ہے کہ ترکی کی قیادت اور عوام وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے۔ ترکی اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور محبت کے رشتوں میں جڑے ہیں - یہ بات ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزرعمر فاروق قورقمازنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اورترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے -انہوں نے کہا کہ ترکی کی دوستی اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ ترک قوم نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے -جمہوریت کے خلاف بغاوت کی کوشش ناکام بنا کر ترک عوام نے جمہوریت کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے - خواجہ احمد حسان، چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے اطلاعات و ثقافت محمد مالک، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب شعیب بن عزیز اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :