لاہور پولیس کی کارکردگی ،76گینگز کے188ملزمان گرفتار،207مقدمات ٹریس ،98 لاکھ سے زائدرقم برآمد

655اشتہاری و عدالتی مفروران گرفتار،ون ویلنگ ، پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ ، منشیات، قمار بازی ،گداگری، پرائس کنٹرول،قحبہ خانہ ،پرائس کنٹرول اورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرمقدمات درج، ملزمان گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ ستمبر کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کے188ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے207مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریبا98لاکھ سے زائد ہے۔اسی طرح ستمبر میں مجموعی طور پر128اشتہاری اور527عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت دی تھیں کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ ستمبرکے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے188ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف207مقدمات ٹریس ہوئے اور128اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے26،Bکیٹیگری کے102اور527عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے14اور Bکیٹیگری کے513شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے380مقدمات درج ہوئے جن میں389ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے07 کلاشنکوف،16رائفلیں،29بندوقیں،340ریوالورز وپسٹلز،05 خنجر اور2456گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے784مقدمات درج ہوئے جن میں816ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے18کلو996گرام ہیروئن،377کلو165گرام چرس،43 کلو110 گرام افیون اور7952شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے130مقدمات درج ہوئے جن میں536ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی05 لاکھ 32ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے117مقدمات درج ہوئے جن میں501ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ماہِ ستمبر میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، گداگری،پرائس کنٹرول ،فارنراورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر1192 ملزمان کے خلاف589مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔