وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:چیف ایڈوائزر ترک وزیر اعظم
ترکی کی قیادت اور عوام وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں:عمر فاروق قورقماز ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترکی کی دوستی اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے:وزیر اعلی شہباز شریفّ
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:34
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزرعمر فاروق قورقماز (Mr.Omer Faruk Korkmaz)نے کہا ہے کہ ترکی کی قیادت اور عوام وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں - وزیر اعلی کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے - ترکی اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں - یہ بات ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزرعمر فاروق قورقمازنے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی- وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اورترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے -انہوں نے کہا کہ ترکی کی دوستی اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ ترک قوم نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے -جمہوریت کے خلاف بغاوت کی کوشش ناکام بنا کر ترک عوام نے جمہوریت کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے - خواجہ احمد حسان، چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے اطلاعات و ثقافت محمد مالک، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب شعیب بن عزیز اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.