شہباز شریف سے ترک وزیراعظم کے چیف مشیر عمر فاروق کی ملاقات

ملکی، علاقائی صورتحال، تجارت سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:29

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ترک وزیراعظم کے چیف مشیر عمر فاروق نے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ترک وزیراعظم کے چیف مشیر عمر فاروق نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملکی، علاقائی صورتحال، تجارت سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات قائم ہے، مشیر عمر فاروق نے کہا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب ب نے بے مثال ترقی کی، ترکی کے عوام کے لیے مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک ترک تعلقات محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، ترکی کے عوام اور قیادت شہباز شریف سے لگن اور محبت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :