الیکشن کمیشن، اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے سینٹ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ،سینٹ کے 76قومی اسمبلی کے 246اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 434اراکین نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ،15اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق سینٹ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 756اراکین نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادی ہیں جبکہ ابھی تک 406اراکین نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں اعلامئے کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کے 3 سندھ اسمبلی میں 3پنجاب اسمبلی میں 5اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک نشست خالی ہے جس پر ضمنی الیکشن ہونگے اعلامئے کے مطابق64فیصدپارلیمینٹرین نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ۔