رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 17 ملزمان گرفتار
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:26
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں اور بھتہ خوروں سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں گیا ہے کہ سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گڈاپ ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار میں ملزمان میں کالعدم تنظیم کے6 ، 6جرائم پیشہ،2 بھتہ خور اور 1 ڈاکو کو حراست میں لیا گیاہے،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کی جانب سے جمشید ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، تمام گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.