کسی بھی پی آئی اے ملازم کو نکالا نہیں جارہا، شعبوں میں مہارت کے حامل ملازمین تعینات کئے جارہے ہیں، پی آئی اے ترجمان

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی پی آئی اے ملازم کو نکالا نہیں جارہا، شعبوں میں مہارت کے حامل ملازمین تعینات کئے جارہے ہیں، ضرورت کے مطابق میرٹ پر پائلٹس، معاون عملہ اور کریو بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان پی آئی اے نے پی آئی اے ملازمین کو نکالنے کی رپورٹس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق مختلف شعبوں میں اہل اور مہارت رکھنے والے ملازمین کو لگایا جارہا ہے، ابھی تک سرپلس ملازمین کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کو نکالا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :