کشمیر پاکستان کی بقاء کامسئلہ ہے ، حل تک برصغیر میں قیام امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا،میرکبیراحمدمحمدشہی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی بقاء کامسئلہ ہے اوراس کے حل تک برصغیر میں قیام امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا برہان وانی کی شہادت اورکشمیریوں نوجوانوں کی ہمت کانتیجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر اجاگر ہوااس میں پاکستان کاکوئی کردارنہیں ہماری فارن پالیسی میں بے شمار کمزوریاں اورخامیاں ہیں جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ فارن آفس میں کشمیر سیل ہے ہی نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا کبیرمحمدشہی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان 70سال سے اختلافات کا باعث بناہواہے مگراس کے باوجود یواین کے مستقل مندوب کے دفتر میں کشمیر ڈیسک ہی نہی فارن آفس میں کشمیر سیل‘ جب تک ہم جرات مندانہ فیصلے نہیں کرتے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے ملکی سیاسی استحکام مضبوط معیشت اکائیوں میں یکجہتی اوران کے حقوق کاتحفظ اورمساوی سلوک کیلئے 70سال سے حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا اس کے باوجود چھوٹی اکائیوں کو آفرین ہیں کہ وہ آج بھارت کے للکارنے پر سب سے آگے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرہم دشمن ممالک کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی اختیارکرسکتے ہیں تو اپنے لوگوں کے ساتھ کیوں نہیں ناراض لوگوں کو خوش کرکے ہم اپنے دشمن کاراستہ روک سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :