سابق صدرپرویزمشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف،اسپتال میں داخل

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سابق صدرپرویزمشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی شکایت پراسپتال میں داخل ہوگئے ہیں ماہر معالجین نے معائنہ کیا اور سی ٹی اسکین کروایا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ مقیم سابق صدرِ پاکستان پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث مقامی اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔امریکی اسپتال میں سابق صدر کا تفصیلی میڈ یکل چیک اپ اور سی ٹی اسکین سمیت مختلف ٹیسٹ بھی ہوئے جن کی رپورٹ کی روشنی میں دوائیں اورعلاج تجویزکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سوشل میڈ یا پر ایک ویڈ یوجاری کی گئی تھی جس میں سابق صدر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک نجی شادی کی محفل میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا۔اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد میڈیا پر پرویز مشرف کو شدید تنقید کا سامنا تھا کہ کمر کے درد کے علاج کے غرض سے ملک سے باہر جانے والے پرویز مشرف رقص کی محفل سجا رہے ہیں اور درد سے بے نیاز محو رقص ہیں۔تاہم سابق صدر کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے ایک نجی محفل میں معمولی تفریح کی ویڈیو کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کی گھریلو ویڈیوکا تماشہ بنانا اخلاقیات کا جنازہ ہے۔