Live Updates

وزیرِداخلہ کی بنی گالہ اسلام آبادمیں صدیق الفاروق کی رہائش گاہ آمد

بیٹے کی موت پرگہرے دکھکا اظہار، غم زدہ خاندان سے اظہار ِ ہمدردی اور صبرجمیل کی دعا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:12

وزیرِداخلہ کی بنی گالہ اسلام آبادمیں صدیق الفاروق کی رہائش گاہ آمد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین متروکہ املاک صدیق الفاروق کی رہائش گاہ گئے اور ان سے انکے جواں سالہ بیٹے کی وفات پرتعزیت کی۔

(جاری ہے)

غم زدہ والدکیساتھ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ اولاد کا غم والدین کے لئے بہت بڑی آزمائش ہے۔جواں سالہ بچے کی موت یقینا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غم زدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات