بھارتی شہری نے 5 ہزار روپے کا قرض اتارنے کیلئے دوست کو بیوی سے زیادتی کی اجازت دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:10

بھارتی شہری نے 5 ہزار روپے کا قرض اتارنے کیلئے دوست کو بیوی سے زیادتی ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) بھارتی شہری نے 5 ہزار روپے کا قرض اتارنے کیلئے دوست کو بیوی سے زیادتی کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں معاشرے کی اخلاقی پستی ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک ایسا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

نریش نامی شخص نے 5 ہزار کا قرض اتارنے کیلئے اپنی ہی بیوی کی کی عزت بیچ ڈالی۔

نریش نے قرض معاف کروانے کیلئے اپنے دوست پنٹو کو اپنی بیوی کیساتھ زیادتی کی اجازت دے دی۔ بیوی کی جانب سے انکار کرنے پر نریش نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور اپنے دوست پنٹو کیساتھ جانے کیلئے مجبور کیا۔ بعد ازاں نریش کی بیوی نے پولیس کے ہاں ایف آئی آر درج کروا دی جس کے بعد نریش اور پنٹو کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :