وزیرِداخلہ کی بنی گالہ میں صدیق الفاروق کی رہائش گاہ آمد، جوانسالہ بیٹے کی موت پرگہرے دکھکا اظہار، غم زدہ خاندان سے اظہار ِ ہمدردی اور صبر کیلئے دعا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) وزیرِداخلہ کی بنی گالہ اسلام آبادمیں صدیق الفاروق کی رہائش گاہ آمد، صدیق الفاروق کے جواں سالہ بیٹے کی موت پرگہرے دکھکا اظہار اور غم زدہ خاندان سے اظہار ِ ہمدردی اور انکے صبر کے لئے دعاکی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین متروکہ املاک صدیق الفاروق کی رہائش گاہ گئے اور ان سے انکے جواں سالہ بیٹے کی وفات پرتعزیت کی۔

غم زدہ والدکیساتھ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ اولاد کا غم والدین کے لئے بہت بڑی آزمائش ہے۔جواں سالہ بچے کی موت یقینا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غم زدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔