Live Updates

زبیر عمر کی غلط بیانی پر وزیراعظم کے ترجمان نے شاہ محمود قریشی سے معافی مانگ لی

وزیراعظم ہاؤس میں کوئی میڈیا سیل موجود نہیں اور نہ ہی اے پی سی کی میڈیا سیل کے ذریعے نگرانی کی گئی ، محمد زبیر کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما سے معافی مانگتا ہوں، مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے ان کیمرہ اجلاس کی مانیٹرنگ انتہائی غیر مہذب بات ہے،سعید غنی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:05

زبیر عمر کی غلط بیانی پر وزیراعظم کے ترجمان نے شاہ محمود قریشی سے معافی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر عمر کی غلط بیانی پر وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے بیانات پر شاہ محمود قریشی نے ان کی تردید کی تھی مگر چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیٹھ کر کہا تھا کہ میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ شاہ محمود قریشی نے یہ باتیں اے پی سی میں کی تھیں ، میں نے یہ تمام باتیں وزیراعظم ہاؤس میں موجود میڈیا سیل میں بیٹھ کر سنی تھی جس پر جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ میں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں کہ وزیراعظم ہاؤس میں کوئی میڈیا سیل موجود نہیں اور نہ ہی اے پی سی کی میڈیا سیل کے ذریعے نگرانی کی گئی ۔ زبیر عمر کے بیان پر میں شاہ محمود قریشی سے معافی مانگتا ہوں ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے ان کیمرہ اجلاس کی اگر مانیٹرنگ کی گئی ہے تو یہ انتہائی غیر مہذب اور غیر اخلاقی بات ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات