وزیراعظم ہاؤس نے سلامتی اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تردید کر دی

روزنامہ ڈان کی خبر حقائق کے برعکس ، خبر کا مواد تخیل و جھوٹ کا امتزاج ہے ، خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مواد کی کسی نے تصدیق نہیں کی ، خبر کی تصدیق نہ ہونے کا اقرار غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی کھلی مثال ہے ، عالمی معیار کی آزادی اظہار کا مطالبہ کرنے والے رپورٹنگ میں معیار مدنظر رکھیں ، آئی ایس آئی سمیت خفیہ ادارے ریاستی پالیسی کے مطابق کام کر رہے ہیں،ترجمان وزیراعظم ہاؤس

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:56

وزیراعظم ہاؤس نے سلامتی اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تردید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) وزیراعظم ہاؤس نے سلامتی اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تردید کر دی ۔جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق روزنامہ ڈان کی خبر حقائق کے برعکس ہے ، خبر کا مواد تخیل اور جھوٹ کا امتزاج ہے ، خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مواد کی کسی نے تصدیق نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خبر کی تصدیق نہ ہونے کا اقرار غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی کھلی مثال ہے ، عالمی معیار کی آزادی اظہار کا مطالبہ کرنے والے رپورٹنگ میں معیار مدنظر رکھیں ۔ آئی ایس آئی سمیت خفیہ ادارے ریاستی پالیسی کے مطابق کام کر رہے ہیں ، خفیہ ادارے صوبائی اور وفاقی سطح پر دہشت گردں کے خلاف قومی مفاد میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :