چین نچلی سطح کے شہروں میں موجود زائد گھروں کو گرانے کا کام جاری

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) چین نچلی سطح کے شہروں میں موجود زائد گھروں کو گرانے کا کام جاری رکھے گا۔بین الاقوامی فچ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہروں سے متعلق خصوصی پالیسیاں بڑے شہروں میں موجود رہائش گاہوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے تیار کی گئی ہیں جہاں گھروں کی تعداد بھی کم ہے ۔

6اکتوبر تک 19چینی شہروں میں رہائش گاہوں سے متعلق خصوصی پالیسیوں پر توجہ دی گئی ہے کہ تاکہ رہائش گاہوں کی خرید کے حوالے سے گزشتہ ہفتہ میں مبالغہ آرائیوں کو ختم کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

متعدد شہروں جیسا کہ مشرقی چین کے شہر ہانگ جو اور نانجنگ میں حکومتی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے قیمتوں کی مختلف اقسام متعارف کروائی ہیں جس کا مقصد گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو محدود کرنا ہے ۔

یہ شہروں سے متعلق خصوصی پالیسیاں زمین کی قیمتوں اور سرمایہ کاروں کے مطالبات کو قابو میں رکھنے کے لئے ہیں ۔ رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ چین کی مرکزی اور مقامی حکومتیں قیمتوں میں ردوبدل کرنے کی پالیسی جاری رکھیں گی ۔چین کے 100بڑے شہروں میں رواں سال کے پہلے 9ماہ میں 14.9فیصد قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ اگست اور ستمبر کے مہینے میں دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :