گولی اورگالی کی سیاست برداشت نہیں کی جاسکتی ،ریاست کی رٹ منوانے کیلئے غداروں اور سہولت کاروں کوزندانوں میں ڈالناہوگا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:54

لند ن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ گولی اورگالی کی سیاست برداشت نہیں کی جاسکتی ۔محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کی بجائے انہیں تواناکیا جائے۔مادروطن کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے ابھی تک قانون کی گرفت میں کیوں نہیں آئے ،ریاست کی رٹ منوانے کیلئے غداروں اوران کے سہولت کاروں کوزندانوں میں ڈالناہوگا۔

غداروں کے سہولت کاروں کوسرکاری اے پی سی میں مدعوکرناایک بڑاسوالیہ نشان ہے ۔چاروں صوبوں کے عوام پاک سرزمین پارٹی کے قائدین کوسرکاری اے پی سی میں مدعونہ کئے جانے پرتشویش کااظہار کررہے ہیں۔ملک تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہاہوتو ذاتی پسنداورناپسندکامظاہرہ نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

کراچی سے بڑے پیمانہ پراسلحہ کی برآمدگی پرسکیورٹی فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں۔

ماہ محرم میں کراچی کوبدامنی کی ایک بڑی سازش کوبروقت ناکام بنادیا گیا ۔ وہ جمعرات کو ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ نفاق اورنفرت کی سیاست کرنیوالے ریاست اورقومی وحدت کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ جس طرح بیرونی جارحیت کی صورت میں دندان شکن جواب دیناازبس ضروری ہے اس طرح اندرونی شرپسندوں کوبھی کیفرکردارتک پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے کفن پوش کارکنان مادروطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔پاکستان کاوجود ایک زندہ معجزہ ہے ،اس سرزمین مقدس سے غداری کرنیوالے سخت سزا کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :