الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ، 406ارکان پارلیمنٹ گوشوارے جمع نہ کراسکے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے 6روز بعد بھی 406ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کمیشن کی جاری اعلامیے کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں 28سینیٹرز،93ارکان اسمبلی،150ارکان پنجاب اسمبلی ،55ارکان سندھ اسمبلی ، 63رکان کے پی اسمبلی اور17ارکان بلوچستان اسمبلی شامل ہیں ۔

واضح رہے سینیٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی اس وقت 12نشستیں بوجوہ خالی بھی ہیں ، الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو تنبیہ کر رکھی 18اکتوبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کو گوشوارے جمع کرانے تک پارلیمنٹ کی کاروائی میں شرکت سے روک دیا جائے ۔