جنگی جنون میں مبتلابھارت نے مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر کے خلاف مزید ثبوت جاری کردیئے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء)بھارت نے مئی 2015 میں گرفتار ہونے والے ایک مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر کے خلاف مزید ثبوت جاری کردیئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کا کہنا ہے کہ اس کبوتر 'غٹرغوں خان' کو خصوصی طور پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے تربیت دی تھی تاکہ یہ جاسوس مشن پر بھارتی سرزمین پر جا سکے۔

اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے را نے چند تصاویر جاری کیں (جو کہ را کے طوطے نے لی تھیں) جن میں کبوتر کو بھارت کی مختلف جگہوں پر جاسوسی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف تباہ کن کارروائیوں کے بعد بھارت نے غٹرغوں خان کی چند مزید تصاویر جاری کر دی ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جنوری 2016 میں بھارتی اداکار اوم پوری کی مدد سے جیل سے فرار ہو گیا تھا۔

ذیل میں بھارتی حکام کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کا دوسرا سیٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اڑ ی حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان پر کبھی کبوتروں اور کبھی غباروں کے ذریعے جاسوسی کے الزام عائد کرتا رہا ہے اور کئی مرتبہ پاکستانی جاسوس کبوتر اور غبارے پکڑنے کا دعویٰ کرچکا ہے ۔