ایبٹ آباد شہر میں ٹر یفک جام کی وجہ سے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ،اس سے سیاحت کی سر گر میوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ایبٹ آباد میں ٹر یفک جام آئے روز کا معمول بن چکا ہے ، مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی کااین ایچ اے حکام کے اجلاس سے خطاب این ایچ اے کے اعلیٰ حکام کی ہزارہ ڈویژن میں جاری منصوبوں پر ڈپٹی سپیکر کو بر یفنگ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:42

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں ٹر یفک جام کی وجہ سے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنے کے علاوہ علاقے میں سیاحت کی سر گر میوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ایبٹ آباد میں ٹر یفک جام آئے روز کا معمول بن چکا ہے جس کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

وہ جمعرات کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے ساتھ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں جنرل منیجر ز این ایچ اے عاصم امین اور اکرام ثقلین نے ڈپٹی سپیکر کو( مسلم آباد حویلیاں) سے شاہینہ جمیل ہسپتال ایبٹ آباد تک روڈ کی کشادگی اور ہزارہ ڈویژن میں این ایچ اے کے جاری مختلف جاری منصوبوں پر تفصیلی بر یفنگ دی ۔

(جاری ہے)

بر یفنگ میں شہر کے اندر روڈ کی کشادگی کے لیے این ایچ اے کی طر ف سے دئیے گئے 3مختلف آپشن کے علاوہ ایبٹ آباد بائی پاس منصوبے پر غورکیا گیا ۔جنرل منیجر E-35نے ڈپٹی سپیکر کوشہر کے اندر روڈ کی کشادگی کے لیے مختلف آپشن پر آنے والی لاگت اوردیگر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہدایت کے مطابق این ایچ اے نے منصوبے کے لیے اسپیشل کنسلٹنٹ مقر ر کیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں مختلف 3آپشن دیے ہیں جن کے مطابق شہر میں ٹر یفک کے مسائل کوحل کر نے کے لیے روڈ کے دونوں اطراف اضافی لین بنانے کے علاوہ 8 مقامات پر محفوظ یوٹرنز بنا ئے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ کنسلٹٹ نے فوارہ چوک سے بلوچ چوک تک ایلیوٹیڈروڈ بنانے کا بھی آپشن دیا ہے جس پر دوارب روپے اضافی لاگت آئے گی ڈپٹی سپیکر نے تجاویز دیتے ہوئے این ایچ اے کومنصوبے کے مختلف آپشن کو حتمی شکل دے کرجلد کام شر وع کرنے کی ہدایت کی ۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ بگنوتر ایبٹ آبادعہدیداروں کے ایک وفدنے سر دار محمد قیصر کی سر براہی میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی ۔وفد میں محمد ایاز،سر دار حبیب ارشد ،شہباز جہانگیر ،نعمان گل اور دیگر عہداران شامل تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نوجوان ملک کا حقیقی سر مایہ ہیں اور ان کی بھرپور شر کت کے بغیر ملکی تر قی کا سفر ممکن نہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی شر کت یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور ملک میں جمہوری عمل کے استحکام کے ہے ان کی شر کت ناگزیر ہے ۔انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ بگنوتر کے عہدہدارں سے کہا کہ وہ ذاتی مفاد ات سے بالا تر ہو کر علاقے کی تعمیر وتر قی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے وفد کے شر کاء کو یوتھ ونگ کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مضبوط بنانے اور پارٹی کا منشور اور ملکی تر قی کے پر وگرام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے کہا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شر یف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو تر قی وخوشحالی کی راہ پر گا مزن کرنے میں مصروف عمل ہے اورحکومت کی بہتر پالیسیوں اور مثبت حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردی اور توانائی کی کمی جیسے مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن)یو تھ ونگ بگنوتر کے سر پر ست اعلی سر دار محمد قیصر اور دیگر عہدہ داروں نے ڈپٹی سپیکر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون اور پارٹی منشور کی پابندی کا مکمل یقین دلایا ۔انہوں نے علاقے کی تعمیر وتر قی میں ڈپٹی سپیکر کی گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو علاقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔