Live Updates

عمران خان کے بیان پر افسوس ہوا ،مشترکہ اپوزیشن نے نوازشریف کے احتساب کیلئے 8نشستوں میں ٹی اوآرز بنائے ،پانامہ پیپرز پر سیاسی اتحاد موجود تھا مگر عمران کے بیان سے سخت مایوسی ہوئی، ان کے متنازعہ بیان کا فائدہ نوازشریف کو ہوگا پانامہ کے معاملے پر وزیراعظم کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان پر افسوس ہوا ،مشترکہ اپوزیشن نے 8نشستوں میں ٹی اوآرز بنائے تاکہ نوازشریف پانامہ میں نام آنے کے بعد احتساب سے بچ نہ سکیں،پانامہ کے معاملے پر وزیراعظم کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے،پانامہ پیپرز پر سیاسی اتحاد موجود تھا مگر عمران کے آج کے بیان سے سخت مایوسی ہوئی۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے احتساب پر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں اتفاق تھا مگر آج عمران خان کے بیاس سے سخت مایوسی ہوئی،نا جانے عمران خان کو ایسے مشورے کون دے رہا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن نے 8نشستوں میں ٹی او آرز بنائے،پانامہ میں نام آنے کے بعد نوازشریف احتساب سے نہیں بچ سکتے کیونکہ نوازشریف کے بچوں نے بھی بار بار متضاد بیانات دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ پانامہ ایشو کو آگے لے کر چلیں گے،پیپلزپارٹی کے بائیکاٹ نہ کرنا درست عمل تھا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ کے معاملے پر وزیراعظم کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کشمیر کے نام پر ہمیں تبدیلی لانی چاہیے تھی۔ اے پی سی میں تحریک انصاف کی نمائندگی ہوئی۔ پی ٹی آئی والوں نے وزیر اعظم کی تقریر کی تعریف بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ رابطے ہیں۔ ہم نے تو نواز شریف کی خارجہ پالیسی کی بھرپور مخالفت کی ہے اور حکومت کو ہمیشہ کڑے ہاتھوں لیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمنٹ کا فورم وزیر اعظم کا نہیں ہم سب کا ہے۔ عمران خان کو پی پی اور آصف زرداری کے خلاف نہیں آنا چاہیے تھا کیونکہ اس سارے عمل کا فائدہ نوا زشریف کو ہو گا۔ پیپلز پارٹی کس کی قیادت میں چلے یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ …

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات