چینی موبائل کمپنی ہواوے کا میانمار کی آئی ٹی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:25

ینگون(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) چینی موبائل کمپنی ہواوے کامیابی کے ساتھ میانمار کی موبائل مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہی ہے ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق ہواوے نے میانمار کی سب سے اہم آئی ٹی ڈسٹریبیوشن کمپنی کے ایم ڈی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے جس کے ذریعے اپنی مصنوعات کی ڈسٹریبیوشن اور کاروباری سلوشنز کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

شراکت داری میانمار کی اہم مارکیٹ میں ہواوے کے اسٹریٹجک عزام کا اعادہ ہے۔میانمار میں حالیہ سالوں کے دوران تیز ی اور کے ساتھ انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی کا شعبہ فروغ پا رہا ہے جو کہ جنوب مشرقی ایشیا میں ہواوے کے لئے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ۔ میانمار میں تقریباً90فیصد لوگ موبائل استعمال کرتے ہیں ،ہواوے اپنی قابلیت کی بنیاد پر میانمار میں بہترین برانڈ بن چکا ہے جس سے فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ شیئر بھی حاصل کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :