چین اور پیرو کا باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:24

لیما(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) چین اور پیرو نے باہمی جامع اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پیرو کے صدر پیڈروپیبلوکے ساتھ جمعرات کو گفتگو کی جس میں دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اہم باہمی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے چین پیرو کے ساتھ کام کرتا رہے گا اور آزادنہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کے آغاز سمیت علاقائی اور عالمی معاملات گفتگو جاری رہے گی ۔

چین ایشیا پیسیفک آزاد تجارتی زون کی تعمیر کو پیرو کے ساتھ فروغ دینا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا آزاد تجارت کے اصول کے تحفظ پر ایشیا پیسیفک خطے کے انضمام کے لئے کام کرتے رہیں گے۔چینی وزیر خارجہ نے اس سے قبل اپنے پیرو کے ہم منصب ریکاڈو لیونا کے ساتھ بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :