کراچی‘ عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد‘فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا

اسلحے کو ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے سخت نگرانی میں پاک فوج کے آرڈیننس ڈپومنتقل کیاگیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) شہر قائد میں عزیزآباد سے پکڑا جانے والے جدید اسلحہ پاک فوج کے سپرد کردیا گیا،برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آنی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں پاک فوج کے آرڈیننس ڈپومنتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے سندھ پولیس کے پاس جدیدسہولیات نہ ہونے کے باعث اسلحے کی جانچ پڑتال کیلئے فوج کی مددلی گئی ہے۔سندھ پولیس ایس ایم جیز،راکٹ لانچر،بزوکا،جی تھری رائفل،ایل ایم جیز اوراینٹی ایئرکرافٹ گنزکی فارنزک نہیں کرسکتی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہرکاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے پاک فوج کے سپرد کر دیاگیا۔